نمازعید، عیدگاہ پر ادا کرنے ڈی ایس پی سے نمائندگی

   

عادل آباد : عادل آباد ضلع میناریٹیز چیرمین کانگریس پارٹی مسٹر ساجد خان نے نماز عید ’’ عیدالضحیٰ ‘‘ کی نماز میدان عیدگاہ میں ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عادل آباد ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشور راؤ کو ایک تحریری یادداشت پیش کی جبکہ اس موقع پر پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسٹرایم ایم اے کلیم ، جیلانی ، عزیز و دیگر موجود تھے ۔ مسٹر خان نے تحریری یادداشت میں کووڈ۔19 کے قانون کا پوری طرح لحاظ رکھتے ہوئے میدان عیدگاہ میں نماز عیدادا کرنے کی اجازت طلب کی ۔ مندہرماسک ، صفحوں میں درمیانی فاصلہ ، مصافحہ اور بغلگیر نہ ہوتے ہوئے نماز عیدادا کرنے سے اتفاق کیا ۔ ڈی ایس پی نے انہیں تیقن دیا کہ وہ ایس پی مسٹر ویشنوایس واریئر سے تبادلہ خیال کریں گے ۔