نند کے بیٹے سے شادی کی خواہش میں ناکامی پر نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نند کے بیٹے سے شادی کی خواہش ایک خاتون کے لیے ناقابل بیان ذلت اور عاشق کے لیے جیل کی سزا کا سبب بن گئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کا متوطن ہے نوجوان ملازمت کی تلاش میں سال 2020 میں حیدرآباد آیا اور اپنے ماموں کے مکان میں قیام پذیر تھا ۔ جو ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ ماموں کی غیر موجودگی میں وہ اپنی مامی کو ہراساں کرنے لگا ۔ خاتون کی دو بیٹیاں ہیں متاثرہ شکایت گذار خاتون کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور ان کی دو لڑکیاں ہیں جیسے ہی گرفتار رشتہ دار خاتون کی زندگی میں اس کی پریشانیاں شروع ہوگئیں گھر میں شوہر کی عدم موجودگی پر وہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا لیکن آہستہ آہستہ خاتون اس کے جال میں پھنس گئی ۔ خاتون کو جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے دباؤ ڈالتا تھا اور ایک دن اپنے ماموں کی مکان میں عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اس بدقماش نے خاتون سے زبردستی جسمانی وابستگی میں شامل ہوگیا جس کے بعد اس نوجوان نے خاتون کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے شوہر کو طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ۔ اس بدقماش کی باتوں میں آکر خاتون نے شوہر کو طلاق دے دیا ۔ شوہر سے طلاق کے بعد خاتون نے شادی کے وعدہ کو پورا کرنے کے لیے کہا لیکن بدقماش نوجوان ٹال مٹول کرنے لگا ۔ اگست 2023 میں نوجوان خاتون کے مکان پہونچا اور اس نے خاتون سے جنسی خواہش کی تکمیل کی اور چلا گیا ۔ چند روز بعد خاتون نے دوبارہ شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو اس نے فون بند کرلیا ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاطی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور اس کی طبی جانچ کروائی گئی ۔۔ ع