سوشیل میڈیا پر دل چھولینے والا ویڈیو وائرل ، ذمہ دار کون کے ٹی آر کا سوال
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : موسیٰ ندی کے آب گیر علاقہ میں انہدامی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ چند لوگ مرضی سے نقل مقام کو ترجیح دے رہے ہیں تو چند لوگ اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں ۔ حکومت اور مقامی عوامی منتخب نمائندوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں ۔ انہیں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو ہر ایک کے دل کو چھو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ دو معصوم لڑکیاں اپنے گھر کی منہدم دیوار کو مٹی کے کنکروں اور پتھروں سے دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ ننھی بچیوں کا یہ منظر ویڈیو دیکھنے والے صارفین کے دلوں کو چھو رہا ہے جس پر سوشیل میڈیا میں سرگرم رہنے والے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر بھی جذباتی ہوگئے جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان کے گھونسلے کو منہدم کردیا ہے ۔ ان کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں ۔ کے ٹی آر اس وقت جذباتی ہوگئے جب انہوں نے دیکھا کہ منہدم مکان کے ملبہ میں دو معصوم لڑکیاں اپنی زندگیوں کو تلاش کررہے تھے ۔ کے ٹی آر نے وزراء پر زور دیا کہ وہ اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کریں اور وضاحت کریں کہ کیا انہوں نے بھی پیسے لیا ہے ۔ وزراء پہونچکر ان ننھی لڑکیوں کو بتائے کہ ہم تمہارے گھر کو منہدم کر کے یہاں بڑے بڑے مالس تعمیر کررہے ہیں ۔ اس سے تمہاری زندگی سدھر جائے گی ۔ کیا یہی عوامی حکومت ہے ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی سے استفسار کیا۔ کے ٹی آر نے قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی انہدامی کارروائی پر نظر رکھیں ۔۔ 2