نوئیڈا: شبانہ اعظمی کی حادثہ میں موت جانے کی خواہش کرنے والا ایک ٹیچر معطل

,

   

نوئیڈا (اتردیش): اداکارہ شبانہ اعظمی کے سڑک حادثہ شدید زخمی ہوجانے پر اترپردیش کے نوئیڈا کے سرکاری اسکول کے ایک سرکاری ٹیچر نے ان کی موت کی خواہش کی تھی۔انہوں نے یہ متنازعہ تبصرہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا تھا۔ اس ٹیچر پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا گیا۔ 50 سالہ جونیر ۂائی اسکول دادری اسکول کے اس ٹیچر کو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے یہ کارروائی کی۔

گوتم بدھا نگر بیسک شکشا عہدیدار بال مکند پرساد نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچرت نے فیس بک پر اداکارہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ ان کا یہ تبصرہ اترپردیش حکومت ایمپلائز کی گائیڈلائنس کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیچر کو غیر متعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹیچر نے 18 جنوری کو75 سالہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے سڑک حادثہ میں زخمی ہوجانے پر فیس بک پر ان کی موت کی خواہش کی تھی۔