نوائیڈا۔ موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے جم کے باہر 104سکیٹر مارکٹ کے قریب ایک شخص کو گولی ماری

,

   

عینی شاہدین نے کہاکہ دو نامعلوموٹر سیکل پر سوار حملہ آور وں نے مارکٹ کے باہر پارکنگ لاٹ میں کار کے قریب پہنچتے ہی اس کوگولی مار دی۔
نوائیڈا۔ سکیٹر104مارکٹ میں جم سے باہر آنے کے بعد دو نامعلوم حملہ آوروں نے جمعہ کی دوپہر ایک 30سالہ شخص کو گولی مار دی۔

ڈپٹی کمشنر نوائیڈ ہرش چندر نے کہاکہ متوفی جس کی شناخت سورج بھان کے طورپر ہوئی ہے سکیٹر100کے لوٹس پنچا سوسائٹی کے ساکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ڈی سی پی نے کہاکہ ”مقامی پولیس جو 2:30کے قریب یہ جانکاری ملی ہے کہ ایک شخص کو نوائیڈا سکیٹر104پر گولی مار کر ہلاک کردیاگیا ہے۔

فوری پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورزخمی کوقریب کے اسپتال لے گئی۔ آمد پر تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔ نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر متوفی کے گھر والو ں سے رابطہ کیاگیاہے۔

مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ فارنسک ٹیم کے ماہرین بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور قریب کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے کہاکہ دو نامعلوموٹر سیکل پر سوار حملہ آور وں نے مارکٹ کے باہر پارکنگ لاٹ میں کار کے قریب پہنچتے ہی اس کوگولی مار دی۔تحقیقات میں شامل ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”متوفی کے سینے میں پانچ گولیاں لگی ہیں۔

واقعہ کے متعلق جم اوردیگر جو عینی شاہدین ہوسکتے ہیں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے“۔ مذکورہ سکیٹر104مارکٹ نوئیڈا گریٹر نوائیڈ ایکسپرس وے پر نوائیڈا میں ایک اعلی درجہ کا مارکٹ ہے جہاں پرمتعد د کیفے‘ ارٹ گیلریاں‘ او ربوٹیکس موجود ہیں۔