نوائیڈا میں دیوار گرنے کی وجہہ سے چار لوگوں کی موت

,

   

کم ازکم چھ لیبروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ضلع اسپتال منتقل کیاگیاہے۔


نوائیڈا۔عہدیدارو ں کی جانکاری کے مطابق منگل کی صبح اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ایک دیوار گرنے کے بعد کم ازکم چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مذکورہ چاروں مزدور ہیں جو واقعہ کے وقت ڈرین کی مرمت کا کام کررہے تھے۔

ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ”سکیٹر21میں جالووہار کی ایک دیوار منہدم ہوگئے ہے۔ جیسے ہی جانکاری ملی‘ پولیس کے تمام سینئر عہدیدار موقع پرپہنچے اور بچاؤ اپریشن کی جنگی خطوط پر شروعات کی ہے“۔

مذکورہ اہلکار نے ائی این ایس کو تصدیق کی کہ کم ازکم چھ لیبروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ضلع اسپتال کیلاش اسپتال کو منتقل کیاگیاہے۔مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”ان میں سے چار زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ دیگر دو اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں“۔

درایں اثناء نوائیڈا ڈی ایم سوہاس ایل وائی‘ جو موقع پر بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے تھے‘ رپورٹرس کو بتایاکہ نوائیڈ ا اتھاریٹی نے نالوں کی مرمت کا کام بعض کنٹراکٹرس کودیاتھا جس کے مزدور موقع پر کام کررہے تھے۔

مذکورہ سینئر عہدیدار نے کہاکہ ”جب وہ نالوں کی مرت کررہے تھے اور کچھ اینٹیں نکالی‘ پوری دیوار ان پر گر گئی تھی۔ اب تک ضلع اسپتال میں دو اور کیلاش اسپتال میں دو کی موت ہوئی ہے“۔مذکورہ ڈی ایم نے مجھے بھروسہ دلایاہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کرائی جائے گی۔

تازہ رپورٹس کے مطابق بچاؤ اب بھی جاری ہے اور ایک جے سی بی کرین ملبے کی صفائی کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔