نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج میں ٹیکنو ویژن 2020 پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج میں پالی ٹیکنیک و انجینئرنگ شعبے کے طلباء کے وسیع و عریض کیمپس میں آج ایک روزہ ٹیکنو ویژن پروگرام منعقد ہوا ۔ اور از خود ڈیزائن کیے ہوئے 200 سے زیادہ اختراعی ماڈلس اور مشنری نمائش کے لیے پیش کئے گئے اور طلباء نے ان کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔ شری نوین متل آئی اے ایس کمشنر کالجیسٹ ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حکومت تلنگانہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی اور اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ اس قسم کی کارکردگی سے طلباء کی ذہانت ، دلچسپی و اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ملتا ہے ۔ نیز ایسے تجربات طلباء کی خود اعتمادی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس پروگرام کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر این وی رمنا راؤ ڈائرکٹر این آئی ٹی ورنگل ، ڈاکٹر کمار مولو گرام پروفیسر و پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی سی ای ، ڈاکٹر پی وی این پرساد پروفیسر و ڈین عثمانیہ یونیورسٹی سی ای ، ڈاکٹر ایم منظور حسین ، پروفیسر و ڈائرکٹر اڈمیشن جے این ٹی یو ، یو وی ایس این مورتی سکریٹری ایس بی ٹی ای ٹی ۔ اس پروگرام میں سکریٹری نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج جناب محبوب عالم خاں ، جوائنٹ سکریٹری جناب مجاہد عالم خاں نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور طلباء کو مبارکباد دی اور ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالستار ، وائس پرنسپل سید فاروق انور ، سید مجاہد حسینی میکانیکل ایچ او ڈی و ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس راؤ پروفیسر آئی ٹی ، ڈاکٹر ظاہر حسن آر این ڈی ڈائرکٹر ، ڈاکٹر میر معظم علی ، ڈاکٹر محمد ثنا اللہ قسیم ، پروفیسر کے رامولوڈین پالی ٹکنیک ، پروفیسر پی رامولو پرنسپل پالی ٹکنیک ، پروفیسر رضی احمد خان ، پروفیسر محمد خلیل احمد اور چیف اڈمنسٹریٹیو آفیسر نثار احمد نے مہمانوں کو مومنٹو پیش کیے اور ہدیہ تشکر ادا کیا ۔۔