نواب ملک کیخلاف گورنر مہاراشٹرا سے شکایت

   

ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے کے ارکان خاندان نے آج گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی وزیر نواب ملک کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ساتھ ہی سمیر کی آنٹی گنفا بائی بھلیراؤ نے اورنگ آباد پولیس میں نواب ملک کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیاکہ این سی پی وزیر پر سخت دفعات عائد کئے جائیں کیوں کہ وہ غیر مسلم شخص کو مسلم قرار دیتے ہوئے بکھیڑا کھڑا کررہے ہیں۔ سمیر کی بیوی کرانتی ریڈکر، والد دھیان دیو اور بہن یاسمین راج بھون پہونچے اور گورنر کو حالات سے
واقف کرایا جس کا اُنھیں گزشتہ چند ہفتوں سے سامنا ہے اور یہ سب این سی بی آفیسر پر نواب ملک کے سلسلہ وار لفظی حملوں اور دعوؤں کے سبب ہے۔ کرانتی نے کہاکہ گورنر نے اُنھیں تیقن دیا ہے کہ سچائی اور جھوٹ کے درمیان جاری لڑائی میں خاطیوں کو ضرور سزا دی جائے گی۔