نواب ملک کی طبیعت بگڑی، ہاسپٹل میں داخل

   

ممبئی :مہاراشٹر اکے سابق وزیر نواب ملک کی طبیعت پہلے سے ہی ناساز ہے اور اب ان کی طبیعت مزید خراب ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب ملک کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کے بعد فوری طور پر انھیں کْرل میںا واقع ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔نواب ملک کی بیٹی نے اپنے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق جانکاری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ این سی پی لیڈر نواب ملک منی لانڈرنگ معاملے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ انھیں یہ ضمانت طبی بنیاد پر ہی عدالت نے دی ہے۔