نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے حکومت پاکستان کی مشروط اجازت

,

   

۔700 کروڑکے بانڈس داخل کرنے پر اصرار۔لندن کے سفر کیلئے حکومت کا فیصلہ منظور نہیں: سابق وزیراعظم

لاہور۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پا کستان کے وزیر قانون فاروق حسیم نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے ایک مرتبہ سفر کی اجازت دی جائے گی جو چار ہفتوں کیلئے ہوگی۔ اس کیلئے انہیں 700 کروڑ روپئے کے ان ڈیمینٹی بانڈس داخل کرنا ہوگا۔دوسری طرف پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت علیل ہیں، نے عمران خان حکومت کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا جہاں انہیں طبی علاج کے لیے لندن کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل 700 کروڑ روپئے کے شخصی طمانیت والے بانڈس جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کو نواز شریف نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے نہ صرف غیر قانونی قرار دیا بلکہ ان کی صحت پر سیاست کرنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز پاکستانی کابینہ نے 69 سالہ شریف کو لندن جانے کے لیے شوریٹی بانڈس جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اس کے ذریعہ موصوف طمانیت دے سکیں کہ علاج کے بعد وہ پاکستان واپس آکر ان کے خلاف بدعنوانیوں کے معاملات کا سامنا کریں گے جس پر انہیں سات سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔ تاہم جیل میں ان کا مزاج ہمیشہ نرم گرم رہا۔ کابینہ کے اجلاس کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی جہاں نواز شریف کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دریں اثناء پی ایم ایل (این) کے ایک قائد نے نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف 700 کروڑ روپئے کی کوئی شخصی ضمانت نہیں دیں گے۔ نواز شریف نے براہمی ظاہر کی ہے کہ ان کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے اور حکومت نے جو بھی مطالبہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے۔