نواز الدین کی سالگرہ پر نئی فلم کا پہلا منظر

   

ممبئی۔ ساؤتھ اسٹار وینکٹیش دگگوبتی نے اداکار نوازالدین صدیقی کی آنے والی فلم ’’سائندھو‘‘ کے فرسٹ لک کی نقاب کشائی کی ہے۔ وینکٹیش جو ہدایت کار سیلیش کولانو کی ہائی اوکٹین ایکشن فلم کی سرخیوں میں ہیں، انہوں نے ہندی سنیما اداکار نوازکی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر صدیقی کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا۔وینکٹیش نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، خوفناک وکاس ملک سے ملنے کے لیے دنیا اب اور انتظار نہیں کر سکتی ۔