نئی دہلی: مشہور نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین 89 کے انتقال کی خبر افواہ نکلی۔ پہلے تو یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی پھر مختلف ویب سائٹس پر بھی آگئی تھی مگر اب ان کی بیٹی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری طرح صحتمند ہیں۔ امرتیہ سین 3 نومبر 1933 کو پیدا ہوئے۔ انہیں 1998 میں معاشیات کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ اقتصادیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے۔مشہور ہندوستانی ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کے انتقال کی خبر افواہ نکلی۔ امرتیہ سین کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔وہ 89 سال کے ہیں اور ابھی تک زندہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق نندنا دیب سین نے اپنے والد نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین کے انتقال کی خبروں کی تردید کی ہے۔امرتیہ سین کی بیٹی نندنا دیب سین نے بتایا کہ والد امرتیہ سین مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔