نوجوانوں میں اختراعات کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت : لیکھی

   

نئی دہلی: نوجوان میں ایجادات اور اختراعات کے رجحان پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کیلئے اختراع کے کلچر کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ شام عالمی یوم اطفال کے موقع پر یونیسیف کے زیر اہتمام ‘انوویشن فور اکویلٹی’ پروگرام میں کہی۔ لیکھی نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہن مسائل کا سائنسی حل حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ اختراعی اور تازہ خیالات لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان یہ نہیں سوچتے کہ ان کی کوششیں چھوٹی ہیں کیونکہ خیالات انسانوں کیلئے ترقی اور بہتر نتائج کیلئے بہت اہم ہیں۔ لیکھی نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیلئے نوجوانوں کی مساوی شرکت ضروری ہے ۔ تازہ خیالات نئے چیلنجز کیلئے مزید سائنسی حل لاتے ہیں اورمثبت سوچ مثبت ایجادات کو جنم دیتے ہیں۔