نوجوان اداکار ششانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کی خودکشی

,

   

لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ اداکار اپنے فلیٹ میں تنہا رہ رہے تھے
ممبئی۔نوجوان اور ابھرتی ہوئے بالی ووڈ اداکار ششانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے مکان میں خودکشی کرلی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ مذکورہ 34سالہ اداکار پچھلے ہفتوں سے تناؤ میں تھے اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں تنہا رہ رہے تھے۔

گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ نے ان کی موت کے متعلق ممبئی پولیس کو جانکاری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ششانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلیٹ میں پھانسی لگاکر خودکشی کرنے والا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ممبئی پولیس اور فارنسک کی ٹیم موقع پر پہنچ کر جانچ کی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ایم ایس دھونی‘ دی انٹولڈ اسٹوری‘ پی کے او رکیدارناتھ جیسے فلموں میں اپنے رول کی وجہہ سے بے شمار صلاحیتوں کے مالک مذکورہ اداکار نے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔

پچھلے دومہینوں میں ہندی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی چوتھی موت سے لوگ حیران ہے‘ عرفان خان او ررشی کپور کینسر کی وجہہ سے مرے جبکہ ساجد واجد کی جوڑی میں واجد خان کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے تھے۔

راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان نے 8جون کے روز ایک عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔ ممبئی کے ملاڈ کی ایک 14منزلہ عمارت سے دیشا نے چھلانگ لگاکر اپنی جان دیدی تھی۔

انہیں بورویلی کے اسپتال لے جایاگیاجہاں پر ڈاکٹرس نے دیشا کو مردہ قراردیاتھا