نوعمر لڑکی کی موت۔ کانگریس نے آسام کے چیف منسٹر پر چائلڈ میریج کریک ڈاؤن پالیسی کے حوالہ سے تنقید کی

,

   

جمعرات کے روز آسام کابینہ نے مخالف چائلڈ میریج مہم کے لئے پولیس کی ستائش کی اور دباؤ ڈالنے کے لئے انہیں ہدایت دی ہے۔
کانگریس لیڈر گوراؤ گوگوئی نے ضلع بون گائیگاؤں کے اسپتال میں کے راستے میں ایک 16سالہ حاملہ شادی شدہ لڑکی کی موت کے بعد ریاست میں شرو ع ہونے والے چائلڈ میریج پر کریک ڈاؤن کے حوالے سے جمعہ کے روز چیف منسٹر آسام ہیمنت بسواسرما کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

گوگوئی نے ٹوئٹ کیاکہ”اس معصوم بچی کی موت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) چیف منسٹر ہیمنت بسواس کے ہاتھوں ہوئی ہے جس کے احمقانہ اقدامات کی وجہہ سے نوعمر حاملہ اسپتال جانے سے گریز کررہی ہیں۔ نومولود ماں کے بغیراور والد جیل میں ہے“۔

جمعرات کے روز آسام کابینہ نے مخالف چائلڈ میریج مہم کے لئے پولیس کی ستائش کی اور دباؤ ڈالنے کے لئے انہیں ہدایت دی ہے۔


نیو ز ایجنسی اے این ائی نے گوگوئی کے حوالے سے کہاکہ ”آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایک نوعمر ماں کی موت ہوگئی ہے وہ کمیونٹی اور آشا ورکرس کی غیرموجودگی میں بچے کی پیدائش کے دوران پیچیدگیوں کی وجہہ سے خون بہہ جانے سے موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔

یہاں تک کہ عام خاندانوں کو لگتا ہے کہ آشا کارکنان اس معاملے کی اطلاعات حکومت اورپولیس کودیں گے“۔

کانگریس ایم پی نے مزیدکہاکہ حاملہ لڑکیاں جس کی عمر 18سال کی ہے وہ اسپتالوں کے بجائے گھر میں بچہ کو جنم دینے کا انتخاب کررہی ہیں کیونکہ انہیں اپنے والد اورشوہروں کے جیل جانے کا خوف ستارہا ہے۔حقائق کے بموجب گھر والو ں کی جانب سے گھر میں ہی ڈیلیوری کرانے کی کوشش کے بعد مذکورہ لڑکی کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا تھا۔

اس کوچالا پترا ہیلتھ سنٹر منتقل کیاگیا ہے جہاں سے فزیشن نے بون گائیگاؤں نے خراب حالت کے پیش نظر منتقل کیاتھا۔ اس سفر کے دوران نوعمر کی موت ہوگئی۔ درایں اثناء پولیس نے متوفی لڑکی کے شوہر صاحی نورعلی او روالد عین الحق کو گرفتار کرلیااو رمزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔

چائلڈ میریج متاثرن کی بازآبادکاری کے لئے اندرون 15یوم ایک مکمل حکم کے بعد ریاستی کابینہ نے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ گوہاٹی میں منعقد ہونے والی ریاستی کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

کمیٹی رپورٹ داخل کئے جانے کے بعد ریاستی حکومت فیصلہ کریگی۔ ریاست بھر میں چائلڈ میریج سے متعلق معاملات کے ضمن میں آسام پولیس نے 2763لوگوں کواب تک گرفتار کرلیاہے۔

سرما نے ٹوئٹ کیاکہ ’چائلڈمیریچ کے خلاف ہمارا کریک ڈاؤن جاری ہے‘ سماجی لعنت کے خلاف یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ ہمیں اس سماجی جرم کے خلاف ہماری لڑائی میں آسام کی عوام کی حمایت درکار ہے“۔

انہوں اس ہفتہ کی ابتداء میں ان اقدامات کو حق بجانب قراردیتے ہوئے دعوی کیاکہ ایک انداز ے کے مطابق آر سی ایچ پورٹل کے بموجب آسام میں 6.2لاکھ حاملہ عورتوں میں 17فیصد نو عمر ہیں۔