دھرانی پورٹل سے اراضی معاملات میں شفافیت: پرشانت ریڈی
حیدرآباد۔11۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے کہا کہ اراضی تنازعات کے موثر حل کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے دھرانی پورٹل متعارف کیا ہے۔ اسمبلی میں محکمہ مال کے مطالبات زر پر مباحث کے جواب میں پرشانت ریڈی نے کہا کہ 1.52 کروڑ ایکر زرعی اراضی کو دھرانی پورٹل میں درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعہ کسانوں کے دیرینہ تنازعات کی یکسوئی ہوئی ۔ سابق میں اراضیات رجسٹریشن کیلئے عوام کو دو سال تک دفاتر کو چکر کاٹنے پڑتے تھے لیکن اب دھرانی پورٹل سے صرف 15 منٹ میں خرید و فروخت مکمل کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن کے ذریعہ حکومت کو 11 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل پر 32 خدمات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں رجسٹریشن سے متعلق 18 لاکھ معاملتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔ حیدرآباد میں سیلاب کے متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے مرکز نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے جانبدارانہ رویہ کے باوجود تلنگانہ ریاست تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نئی ریاست کے باوجود تلنگانہ معاشی ترقی میں دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل کے ذریعہ اراضی معاملات میں شفافیت پیدا کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں سیلاب کے سبب 800 کروڑ کی املاک کو نقصان پہنچا لیکن مرکز کی جانب سے ایک روپیہ بھی امداد نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں نوٹری رجسٹریشن کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے۔ 22 سب رجسٹرار دفاتر کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ 17 دفاتر کا کام جاری ہے۔ ر