نوٹ برائے ووٹ مقدمہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ میں کل جمعرات کو نوٹ برائے ووٹ معاملہ کی سماعت ہوگی۔ 2015 میں قانون ساز کونسل کی نشستوں کے انتخابات کے موقع پر تلگودیشم نے نامزد رکن اسٹیفن سن کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے مبینہ طور پر بھاری رقم کی پیشکش کی تھی۔ ریونت ریڈی کو اینٹی کرپشن بیورو نے بھاری رقم کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی رام کرشنا ریڈی نے مقدمہ میں چندرا بابو نائیڈو کو بطور ملزم شامل کرتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ رام کرشنا ریڈی کی درخواست پر کل سماعت مقرر ہے۔1