نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے نوٹ برائے ووٹ مقدمہ کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ 2015 میں ایل ایل سی انتخابات کے موقع پر تلگو دیشم کی جانب سے بی آر ایس ارکان کو ووٹ کیلئے رقومات کا پیشکش کیا گیا تھا۔ جسٹس سندریش کے اجلاس پر وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ رکن اسمبلی اے رام کرشنا ریڈی نے اپنی درخواست میں اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات اور چندرا بابو نائیڈو کو اس معاملہ میں ملزم بنانے کی درخواست کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس معاملہ میں سماعت کو وقفہ وقفہ سے ملتوی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے عاجلانہ سماعت کی درخواست کی ۔ جسٹس سندریش نے سوال کیا کہ اس معاملہ کی عاجلانہ سماعت کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کیس میں التواء کی گنجائش موجود ہے۔ گرمائی تعطیلات کے بعد 24 جولائی کو اس معاملہ کی سماعت کی جائے گی۔ سی بی آئی کے وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا ہے ۔ 1