نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی گرفتاری کی عرضی کی فوری یا ہنگامی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ دلائل سننے کے بعد درخواست کو فوری سماعت سے عدالت نے انکار کر دیا۔