نڈال نے 12 ویں مرتبہ بارسلونا اوپن جیت لیا

   


بارسلونا ۔ اپنے بہترین مظاہروں سے دور رہنے کے باوجود رافل نڈال نے کلے کورٹ پر اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے 12 ویں مرتبہ بارسلونا اوپن خطاب حاصل کرلیا ہے۔ نڈال نے سال کا پہلا خطاب حاصل کیا جیسا کہ انہوں نے مذکورہ ایونٹ کے خطابی مقابلہ میں اسٹیفانوس سٹسپاس کو تین سٹوں کے مسابقتی مقابلہ میں 6-4، 6-7(6)، 7-5 سے شکست دی۔ نڈال نے یہاں 12 واں خطاب حاصل کیا ہے جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے نڈال نے کہا کہ میں اس کے لئے ہر دن محنت کررہا تھا کیونکہ حریف کھلاڑیوں کے چیلنج کا اندازہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا فائنل میں نے اس ٹورنمنٹ میں کبھی نہیں کھیلا اور کامیابی میرے لئے اہمیت کی حامل رہی۔ یاد رہے نڈال کو گزشتہ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔