نڈا کی پرکاش پرب کیلئے نیک خواہشات

   

نئی دہلی : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صدر جگت پرکاش نڈا نے خالصہ پنتھ کے بانی گورو گووند سنگھ کے یوم پیدائش پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات دی ہیں ۔مسٹر نڈا نے بدھ کو ٹوٹ کرکے کہا ‘‘سنکھ فرقے کے دسویں گورو اور خالصہ پنتھ کے بانی گورو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرب کی ملک کے سبھی عوام کو دلی نیک خواہشات۔ مذہبی ثقافت کے الم بردار گورو جی ، اپنی حب الوطنی ، بہادری اور قربانی کی علامت کے طور پر ہم سبھی کی زندگی کے لئے قابل تحریک رہیں گے ‘‘ ۔سکھ مذہب کے دسویں گورو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش کو پرکاش پرب کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ گورو گووند سنگھ جی کی پیدائش بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہوئی تھی۔ سکھ فرقے کے دسویں گورو گووند سنگھ جی نے 1699 میں بیساکھی کے دن خالصہ پنتھ کی تشکیل کی تھی۔ ان کی زندگی ناانصافی اور ظلم کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے گزری۔