نکسلیوں کی دھماکہ سے پل کواڑانے کی کوشش

   

جگدل پور :چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسلیوں نے ایک پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ نکسلیوں کے ذریعہ پل کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کے دوران ہی سی آر پی ایف اور ڈی آر جی کے جوان موقع پر پہنچ گئے ۔ جوانوں کو موقع پر آتے دیکھ کر نکسلی بھاگ گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ تباہ شدہ پل کی مرمت کے لیے فورس موقع پر روانہ ہو گئی ہے ۔