نکہت زرین اور ایشا سنگھ کو فی کس 2 کروڑ روپئے اور رہائشی پلاٹ ، چیف منسٹر کا اعلان

,

   

حیدرآباد۔ یکم جون،( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بین الاقوامی اسپورٹس مقابلوں میں حال ہی میں شاندار مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو رقمی انعام کا اعلان کیا ہے۔ ویمنس ورلڈ باکسنگ چمپین شپ ترکی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین اور آئی ایس ایس ایف جونیر ورلڈ کپ شوٹنگ جرمنی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایشا سنگھ کو حکومت کی جانب سے فی کس 2 کروڑ روپئے رقمی انعام دیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر سرکاری احکامات جاری کئے گئے۔ رقمی انعام کے علاوہ حکومت نے دونوں کھلاڑیوں کو بنجارہ ہلز یا جوبلی ہلز میں رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی دوران چیف منسٹر کے سی آر نے پدم شری ڈاکٹر درشنم مگلیا جو کنیرا میٹلا آرٹسٹ کے طور پر مقبولیت رکھتے ہیں انہیں ایک کروڑ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ مگلیا کو بی این ریڈی نگر کالونی میں رہائشی پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگلیا نے حکومت سے اس علاقہ میں رہائشی پلاٹ کی درخواست کی تھی۔ ر