نہایت کمیاب”سیاہ شیر“ اڈیشہ میں گھومتا نظر آیا

,

   

بھونیشوار۔اڈیشہ کے کمیاب کالے شیرکو اپنے کیمر ہ میں قید کرنے میں ایک پیشہ وار فوٹوگرافر کامیاب رہا ہے۔ مذکورہ فوٹو گرافر سومین باجپائی نے ہندوستان کے ایسٹرن اڈیشہ کے نندداکنی سنچر میں اس شیر کو دیکھا‘جو معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔

اس نسل کے شیر کو میلانتی بھی کہاجاتا ہے جو ایک مفرد نسل کا شیر ہوتا ہے جس کے جسم پر سیا ہ رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں اور یہ رائیل بنگال ٹائیگر س سے بھی نمایاں ہوتا ہے۔

ماہرین کا دعوی ہے کہ آج کی تاریخ میں محض سات یا اٹھ شیر ہی زندہ ہیں۔ اپنے مدمقابل سے سیاہ شیر کم لمبائی والا ہوتا ہے جو ہندوستان میں 1990میں سب سے پہلے دیکھائی دیاتھا۔گھنے جنگل اور مختلف قسم کے حیوانات کی موجودگی کی وجہہ سے اڈیشہ کے جنگل میں یہ برقرار ہے۔

درایں اثناء ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ شیر کی جملہ آبادی میں شکار کی وجہہ سے کمی آرہی ہے۔ وہ لوگ شیر کی ہڈیاں‘ چمڑے اور جبڑو ں کی وجہہ سے انہیں نشانہ بنارہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے بموجب اڈیشہ کے جنگلات کا کہنا ہے کہ شکار نہیں بلکہ انسانی کی بڑھتی آبادی اس کی وجہہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شہری علاقوں میں اضافہ کی وجہہ سے شیروں جہاں پر زندہ رہتے ہیں‘ کھاتے ہیں وہ سکڑتا جارہا ہے