نہر میں غرقاب 6 حیدرآبادی افراد کی نعشیں نکال لی گئیں

,

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : نیشنل ڈیزاسسٹر ریسپانس فورس کے غوطہ خوروں نے آج سوریا پیٹ میں ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے لفٹ کنال میں گرنے والی کار اور غرقاب ہونے والے 6 حیدرآبادی افراد کی نعشیں تالاب سے نکال لی ہیں اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ بھیج دیا گیا ۔ یہ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا ہے ۔ نندی گام بلاک کے موضع چرکرلا میں اس وقت پیش آیا جب کار کنٹرول سے باہر ہوگئی اور کار پل سے نہر میں گر گئی ۔ نہر میں غرقاب ہونے والے 6 افراد کی شناخت 45 سالہ عبدالعزیز ، 29 سالہ راجیش ، 23 سالہ سنتوش کمار ، 23 سالہ یم پون کمار ، 55 سالہ نریش اور 33 سالہ جانسن کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں کسی کے بچنے کی امید نہیں ہے ۔ یہ تمام افراد حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ ملازم تھے اور اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے سوریا پیٹ جارہے تھے ۔ تاریکی اور پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے تلاشی کام فوری شروع نہیں کیا جاسکا ۔ بعد ازاں این ڈی آر ایف کے غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ۔ یہ تمام لوگ ایس یو وی کار میں سفر کررہے تھے ۔ کار کے پیچھے آنے والے دوسرے دوستوں نے دیکھا کہ ایس یو وی کنال میں گر پڑی ہے ان دوستوں نے مقامی افراد کو الرٹ کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی ۔۔