نہر میں ڈوبنے سے مسلم خاندان کے تین افراد کی موت

   

میسور: میسور کے سرگور تعلقہ میں ایک افسوس ناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوئی ہے ۔ سانحہ اس وقت پیش آیا جب تین افراد پر مشتمل ایک خاندان جو اصل میں بنگلورو کا رہنے والا تھا، ہفتہ کی شام ایک نہر میں ڈوب گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تعلقہ کے گاؤں چنگودناہلی میں پیش آیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت محمد (42)، اس کی بیوی شاورا بانو (35) اور ان کی 18 سالہ بیٹی شاہرہ بانو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ خاندان بنگلورو کے جیا نگر علاقے میں مقیم تھا اور ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اپنے آبائی مقام پرگیا تھا۔