نیب ترامیم: نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے کیسز واپس

   

اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف ، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلا۰ف قائم کیس واپس لے لئے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، دوسابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیانیب کے نئے قوانین کے تحت نیب 50 کروڑ کے الزامات پر کیس بناتا ہے جب کہ نیب کی طرف سے پہلے بھیجے جانے والے کیسز میں 11 کروڑ کے الزامات ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔