انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ کی حمایت کرتے ہیں۔صدر اردغان نے استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی شہری تنظیموں کے میلے سے خطاب کیا۔قاتل نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے اردغان نے کہاکہ ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ اس بہادرانہ فیصلے کو معاہدے کے تمام فریقین کے ذریعہ نافذ کیا جائے تاکہ بین الاقوامی نظام پر انسانیت کے اعتماد کی تجدید ہو سکے۔ یہ خاص طور پر مغربی ممالک کے لیے ضروری ہے، جو برسوں سے دنیا کو حقوق، قانون، انصاف اور انسانی حقوق کا درس دے رہے ہیں، اس وقت اپنے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے غزہ کے قتل عام اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے پہلے دن سے ہی اپنے انسانی، دیانتدارانہ اور برادرانہ فرائض کو پورا کیا ہے۔اب کے بعد بھی ہم بغیر ہلے، ڈگمگائے، دائیں بائیں جھکے بغیر انشااللہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔