گیلونگ (آسٹریلیا)۔ نیدرلینڈز نے منگل کو یہاں ٹی20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت درج کی ہے ۔ نیدرلینڈز نے گروپ اے کے ایک میچ میں نمیبیا کو چھ وکٹ پر 121 رنز تک محدود کر دیا اور پھر 19.3 اوورز میں ہدف کا تعاقب کر لیا۔نیدرلینڈ کی ٹیم ایک وکٹ پر 92 رنز بنانے کے بعد ایک بار بہت مضبوط موقف میں تھی لیکن اس کے بعد اس نے نمیبیا کو واپسی کا موقع دیا۔ وکرمجیت سنگھ (31 گیندوں میں 39 رنز) اور میکس اوڈوڈ (35 گیندوں میں 35 رنز) نے پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑکر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرجوہانس جوناتھن شمٹ (24 رنز پر 2 وکٹس) نے تاہم نیدرلینڈزکا اسکور ایک وکٹ پر 92 سے گھٹا کر پانچ وکٹوں پر 102 تک پہنچا دیا۔ باس ڈی لیڈے (30 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 30 رنز) تاہم اپنا صبر نہیں کھویا اور ٹم پرنگل (08 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 20 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلادی۔اس سے قبل ڈی لیڈ (18 رنز کے عوض دو) نے بھی گیند کے ساتھ موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ نیدرلینڈز نے نمیبیا کو کم اسکور تک محدود کردیا۔رولوف (6 رنز کے لئے 1 وکٹ)، پرنگل (15 رنزکے لئے 1 وکٹ)، کولن (17رنز کے لئے 1وکٹ ) اور پال وان (18رنز کے لئے1 وکٹ) نیدرلینڈ کے لئے کیفایتی بولنگ کی ہے ۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے نمیبیا کا آغاز خراب رہا اور ٹیم نے 32 رنز پر تین وکٹیں گنوادیں۔یان فرائی لنک (43) نے کپتان گیرہارڈ ایراسمس (16) کے ساتھ عمدہ شراکت داری کی۔ ان دونوں کو 19ویں اوور میں ڈی لیڈ نے تین گیندوں کے اندر ہی پویلین بھیج دیا۔مائیکل وان لنگن (16) اور اسٹیفن بارڈ (19) نے بھی مفید اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویز (ناٹ آؤٹ 11) اور اسمٹ (05) ناٹ آؤٹ رہے۔ہالینڈ گروپ اے میں دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نمیبیا کے دو میچوں سے دو پوائنٹس ہیں اور اس کے پاس اب بھی سوپر 12 میں جگہ بنانے کا موقع ہے۔نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے دو فتوحات کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم کی نظریں تیسرے میچ میں جیت کر مثبت نتیجہ کے ساتھ سوپر 12 میں جگہ بنانے پر لگی ہوئی ہیں۔دوسری جانب نمیبیا کے کپتان ایراسمس نے کہا کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا قدرے مشکل تھا۔