’ نیروز ‘ کا ’ کھڑا ڈوپٹہ ‘دلہن اور رشتہ داروں کیلئے منفرد تحفہ

   

حیدرآبادی شادیوں کی شان کو دوبالا کرنے کا عزم
حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی شادی بیاہ تقاریب کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر خصوصی لباس اور مہمانوں کی ضیافت کیلئے پکوانوں کے اہتمام میں حیدرآباد کا کوئی ثانی نہیں۔ دیدہ زیب اور دلکش لباس کے ذریعہ دلہا اور دلہن کو مہمانوں کے درمیان توجہ کا مرکز بنانے کی یہ روایت قطب شاہی دور حکومت سے ہے اور ہر دور میں دلہا اور دلہن کے لباس مختلف اور منفرد رہے ہیں۔ حیدرآباد میں دلہنوں کیلئے یوں تو مختلف اقسام اور انواع کے لباس پائے جاتے ہیں لیکن دلہن کے خصوصی لباس کے سلسلہ میں ’ نیروز ‘ کی اپنی علحدہ شناخت ہے۔ نیروز نے حیدرآبادی شادی میں دلہنوں کیلئے خصوصی طور پر ’ کھڑا ڈوپٹہ‘ متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ دلہن کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ وہ حقیقی معنوں میں حیدرآبادی دلہن دکھائی دے گی۔ حیدرآباد میں دلہن کا تصور کھڑا ڈوپٹہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اور ’ نیروز ‘ نے جو کھڑا ڈوپٹہ لانچ کیا ہے اس کی مثال شاید ہی ملک میں کوئی اور پیش کرسکے۔ دلہن کے علاوہ شادی بیاہ کے موقع پر بہنیں اور قریبی رشتہ دار لڑکیاں اور خواتین کھڑا ڈوپٹہ زیب تن کرتی ہیں۔ یہ لباس حیدرآباد میں دلہنوں کا روایتی لباس بن چکا ہے اور اس کی تیاری میں ’ نیروز ‘ نے حیدرآبادی روایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لباس کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ نیروز کے کھڑا ڈوپٹہ میں ایک کرتا ، چوڑی دار اور 6 گز کا ڈوپٹہ شامل ہے۔ بسا اوقات کرتے کو لمبے ہلکے اور بغیر آستین کے اوور کوٹ یا چھوٹی کوٹی، بلیرو نما واسکوٹ کے ساتھ پہنایا جاتا ہے۔ دلہنیں سر پر گھونگھٹ اوڑھتی ہیں اور ڈوپٹہ عام طور پر جالی کے کپڑے سے بُنا ہوا ہوتا ہے جس پر زردوزی کے کام سے کڑھائی کی جاتی ہے۔ ڈوپٹہ کے بارڈر پر مسالے سے بارڈر دیا جاتا ہے جس میں کڑھائی والے سنہرے نقش ہوتے ہیں۔ نیروز نے جو کھڑا ڈوپٹہ تیار کرتے ہوئے شادی بیاہ کیلئے لانچ کیا ہے وہ کسی بھی دلہن کیلئے انتہائی موزوں اور پرکشش ثابت ہوگا۔ کھڑا ڈوپٹہ مخصوص کڑھائی، مختلف کپڑوں، رنگوں اور امتزاج کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیٹ، جارجٹس، سارٹن، بروکیڈس، کریپس، فائبرکس کا استعمال لباس کو پرکشش ڈیزائن کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ کھڑا ڈوپٹہ کی قیمت 30,000 سے 2 لاکھ کے درمیان ہے۔ دلہن اور خاندان کے دیگر افراد کیلئے نیروز کے کھڑا ڈوپٹہ کی خصوصی رینج کے ذریعہ تقریب کے معیار کو مزید دوبالا کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ’ نیروز‘ شوروم، واقع بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 1 ، موبائیل نمبر 9618199044 اور کنگ کوٹھی برانچ پر موبائیل نمبر 8978080271 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ر