نئی دہلی: نیشنل مینز -کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کیلئے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر منتخب ہونہار طلباء کی طرف سے سال 2024-25 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 31 اکتوبر 2024 کردی گئی ہے ۔ این ایس پی پورٹل 30 جون 2024 سے طلباء کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کے لئے کھلا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے سال 2024-25 میں، منتخب طلباء سب سے پہلے این ایس پی پر وَن ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کریں گے ، اس کے بعد انہیں اسکالرشپ اسکیم کیلئے درخواست دینی ہوگی۔ این ایس پی پر رجسٹریشن کیلئے اکثر پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات https:cholarships.gov.in/studentFAQs پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔