نیشنل ہیرالڈ معاملہ۔ چہارشنبہ کے روز راہول گاندھی کی ای ڈی میں دوبارہ طلبی

,

   

تین رکنی ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کرے گی
نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دوسرے دور کی پوچھ تاچھ کے بعد مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو مسلسل تیسرے روز بھی جانچ میں شامل ہونے کا چہارشنبہ کے روز سمن جاری کیاہے۔

ای ڈی ہیڈکوارٹر کو چہارشنبہ کے روز گاندھی کی دوبارہ آمد پر ایک تین رکنی ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کرے گی۔پیر کے روز پوچھ تاچھ 9بجے شام کو ختم ہوگئی مگر بتایاجارہا ہے کہ ان کے بیانات میں چند ایک چیزوں کی درستگی کرنے کی تھی جس کی وجہہ سے انہیں ای ڈی ہیڈکوارٹرس میں انتظار کرنا پڑا۔ پیرکے روز بھی کئی گھنٹوں سے راہول گاندھی سے ایجنسی کے عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ہے۔

تین گھنٹوں کے بعد انہیں لنچ بریک او روالدہ او رکانگریس پارٹی کی صدر سونیاگاندھی سے ملاقات کا وقفہ دیاگیاجو سری گنگا رام اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کے بعد وہ ای ڈی کے ہیڈ کوارٹرس کو واپس لومٹے جہاں پر ان سے دیر رات گئے تک پوچھ کی جاتی رہی ہے۔

گاندھی سے کلکتہ نژاد ڈوٹیکس مرچانڈائز پرائیوٹ لمٹیڈ کو کئے گئے کچھ لین کے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس معاملے میں سونیا گاندھی کو بھی سمن جاری کیاگیاہے۔