نیشنل ہیرالڈ کیس : سوامی پر جرح /30 مارچ تک موخر

   

نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک عدالت نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی پر جرح کو /30 مارچ تک موخر کردیا ۔ یہ مقدمہ خود سبرامنیم سوامی نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی ، ان کی والدہ سونیا گاندھی اور چند دوسروں کے خلاف دائر کیا تھا ۔ مدعی علیہان کے وکلاء نے سوامی سے /4 فبروری کو جرح کی تھی اور ان سے جملہ 18 سوالات کئے گئے تھے اور آج اس کی آئندہ سماعت مقرر تھی ۔ سوامی نے ایک الگ فوجداری شکایت میں سونیا گاندھی ، ان کے فرزند اور چند دوسروں کے خلاف دھوکہ دہی اور تغلب کا الزام عائد کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ محض 50 لاکھ روپئے کی ادائیگی کے ذریعہ ینگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کانگر یس پر واجب الادا اسوسی ایٹ جرنلس لمیٹیڈ سے 90.29 کروڑ روپئے وصول کرنے کے حقوق حاصل کرلیا تھا ۔