نیلوفر ہاسپٹل میں 12 سالہ بچے کی موت کے بعد کشیدگی

   

حیدرآباد ۔ /9 اپریل (سیاست نیوز) نیلوفر ہاسپٹل میں12 سالہ کمسن بچے کی موت کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈی گوڑہ علاقہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا راجیو سائیکل چلانے کے دوران گرپڑا تھا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا ۔ راجیو کو اس کے رشتہ داروں نے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا اور ڈاکٹرس نے اس کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ علاج کے دوران راجیو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جس پر برہم رشتہ داروں نے نیلوفر ہاسپٹل کے پاس ہنگامہ آرائی کی ۔ متوفی لڑکے کے باپ شیوا اور دیگر رشتہ داروں نے نیلوفر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے دواخانہ کے روبرو احتجاج کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ نامپلی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر وہاں پر فورس متعین کردی گئی اور متوفی کمسن بچے کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا ۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے ۔