نیوایئر 21 لیگ کا آغاز ، 6 ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے

   

حیدرآباد : سالانہ ٹی 16 کرکٹ لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہوا ہے جس میں 6 ٹیمیں پھر ایک مرتبہ راونڈ رابن مقابلوں میں شرکت کا آغاز کرچکی ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے اس مرتبہ اس ٹورنمنٹ کو جنوری میں شروع کیا گیا ہے اور صفا الیون اپنے خطاب کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیموں میں آر کے ونٹیج الیون، ویرو گروداس، آر آر رائلس، صوفی نائٹ رائیڈرس اور سن نیٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ سکھ ولیج ہاکی گراونڈ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنمنٹ میں گذشتہ دو برسوں سے چھ ٹیموں کو موقع دیا جارہا ہے اور یہ مقابلے علاقائی سطح پر موجود ٹیموں کے درمیان کھیلے جاتے ہیں۔ گذشتہ روز منعقدہ پہلے راونڈ کے تین مقابلوں میں آر آر رائلس، صفا الیون اور صوفی نائیٹ رائیڈرس نے فتوحات حاصل کرتے ہوئے ابتدائی تین مقامات حاصل کئے ہیں۔ پہلے مقام پر آر آر رائلس، دوسرے مقام پر صفا الیون اور تیسرے مقام پر صوفی رائیڈرس موجود ہے جبکہ ابتدائی مقابلوں میں شکست برداشت کرنے والی ٹیموں میں آر کے ونٹیج، ویرو گروداس اور سن نیٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ ٹورنمنٹ راونڈ رابن سطح پر منعقد ہوگا جس میں ہر ٹیم کو 5 مقابلے کھیلنے ہوں گے جس کے بعد ابتدائی مقام پر پہنچنے والی ٹیم راست فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے مقام پر پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان المینیٹر مقابلہ ہوگا۔