نیورولوجی پر 4 روزہ گلوبل کنونشن IANCON 2019

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انڈین اکیڈیمی آف نیورولوجی کی جانب سے برین اینڈ اسپائن سوسائٹی کے اشتراک سے نیورولوجی پر ایک گلوبل کنونشن IANCON 2019 یہاں حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر پر 3 تا 6 اکٹوبر منعقد کیا جائے گا ۔ اس کانفرنس کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کریں گے ۔ اس کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر موہن داس سورتھ نے بتایا کہ اس چار روزہ ایونٹ میں 2200 نیورو سرجنس اور نیورو فزیشینس شرکت کریں گے ۔۔