آکلینڈ : (سید مجیب کی رپورٹ) ویلنگٹن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آکلینڈ میں نئے قونصلیٹ جنرل آفس نے 5 ستمبر سے مہاتما گاندھی سنٹر، 145 نیونارتھ روڈ، ایڈن ٹیرس میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ دفتر ابتدائی طور پر دستاویزات کی تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔ دیگر قونصلر خدمات بشمول پاسپورٹ، ویزا اور او سی آئی درخواستیں جلد ہی دستیاب ہونے کی امید ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کے لئے دفتر صبح 9:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلا رہے گا اور کاغذات شام 4 بجے سے 5 بجے تک جمع کئے جاسکتے ہیں۔ یہ سہولت اختتام ہفتہ اور عام تعطیلات پر بند رہے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے قونصل سنجیو کمار سے [email protected] اور وائس قونصل ویویا سے [email protected] پر ربط کرسکتے ہیں۔