ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے امیگریشن کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب پہلے سے جاری سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کو ختم کرکے نئی کیٹیگری ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کیٹیگری متعارف کروادی ہے۔ نئے سرمایہ کاری ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 31 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ نیا ایکٹو انوسٹر پلس ویزا کیٹیگری کیلئے 19 ستمبر 2022 سے درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 27 جولائی 2022 کے بعد سے سرمایہ کاری ویزا 1 اور سرمایہ کاری ویزا 2 کیٹیگری کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ نئی اسکیم کے تحت امیگریشن کے خواہش مند افراد سرمایہ کاری کے ذریعہ نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔ حکومت کی جانب سے نئی ویزا کیٹیگری غیر ملکی تجربہ کار اور بڑے انویسٹرز کو نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔