نیوزی لینڈ کی وزیر پرینکا رادھن کرشنن کو کے ٹی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے غیر مقیم ہندوستانی پرینکا رادھا کرشنن کو نیوزی لینڈ حکومت میں وزیر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ٹوئیٹر پر وزیر موصوف نے پرینکا رادھا کرشنن کو وزیر اعظم جسنڈا آرڈن کی حکومت میں وزارت پانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ این آر آئی پرینکا رادھا کرشنن اس ملک میں ایک وزیر کے رتبہ تک پہونچ گئی ہیں جو بڑی کامیابی ہے ۔