نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت G-20 میں شرکت کریں گے

   

آکلینڈ : ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹوڈ میکلے آئندہ ہفتہ برازیلیا میں گروپ آف ٹوئنٹی (G-20) تجارت اور سرمایہ کاری کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ٹوڈ میکلے نے کہا کہ تجارت پر انحصار کرنے والی ایک برآمد کنندہ قوم کے طور پریہ دنیا کی کچھ بڑی معیشتوں اور ہمارے بہت سے اہم تجارتی شراکت دارو ں کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے ۔ٹوڈ میکلے پائیدار ترقی، سرمایہ کاری ، عالمی غذائی تحفظ، نان ٹیرف بیرئیرس (NTBs) کو کم کرنے اور تجارت بڑھانے کیلئے کثیر جہتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے G-20 اراکین کے ساتھ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے ۔