حیدرآباد یکم / جون ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی انچارج ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام 2022 ۔ NEET/BUMS اردو میڈیم میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھست ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر ہذا کی جانب سے 8-6-22 تا 7-7-22 نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد 040-23210316 پر دی جائے گی ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے ا ستفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم ، سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ آن لائین اپلیکیشن فارم NEET/BUMS-2022کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ 6-6-2022 تک داخل کرسکتے ہیں ۔