نیٹ کے نتائج کے بعد اسٹیٹ رینک جاری ہوں گے

   

آل انڈیا اور اسٹیٹ کونسلنگ کے طریقہ کار سے واقفیت ضروری، ماہرین کا لکچر
حیدرآباد 26 جولائی (راست) نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے ہوتے ہیں اس کیلئے آل انڈیا کوٹہ کی کونسلنگ ایم سی سی کے تحت ہوتی ہے اور تلنگانہ کے اسٹیٹ کونسلنگ کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس کے تحت ہوتی ہیں۔ اس کی معلومات اور تفصیلات کو دفتر سیاست کے عابد علی خاں آڈیٹوریم میں بتاتے ہوئے جناب محمد غوث الدین ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ملک پیٹ نے کہاکہ طالب علم اپنے رینک کے مطابق کس کالج اور کورس میں داخلہ لیتا ہے کونسلنگ کے ذریعہ ہی داخلہ ہوتا ہے اس کیلئے اسنادات ، دستاویزات کی تیاری کریں۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے صدارت کی اور اسکالرشپ حصول کے طریقہ کار و اداروں کی تفصیل بتائی کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے بعد کئی ادارے فیس کا بندوبست مستحق اور اہل طلبہ کیلئے کرتے ہیں۔ شریمتی جیا پاٹل نے میڈیسن / ڈینٹل کے علاوہ انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے پیرا میڈیکل کورسیز کی تفصیل بتائی اور انٹر کے کسی بھی گروپ کے طلبہ داخلہ کے اہل ہیں۔ فزیوتھراپی، الائیڈ ہیلت سائنس کورسیز کی آج مانگ ہے۔ ان کورسیز کی معلومات کو جناب عمر ناصر زیبانی نے میڈفن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے تحت ڈپلوما، ڈگری کورسیز کو بتایا۔ انٹر بی پی سی کے طلبہ نیٹ، ایمسیٹ کے بغیر ان الائیڈ ہیلت سائنس کورسیز میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے کونسلنگ کا طریقہ بتایا۔ پروگرام کا آغاز قرأت سے ہوا۔ معین الدین نے شکریہ ادا کیا۔