نیپال اور ایئر انڈیا کے طیاروں کا فضاء میں ٹکراؤ ٹل گیا

   

نئی دہلی: ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے طیارے فضائی تصادم سے محفوظ رہے۔ پائلٹوں کو چوکنا کر دیا گیا جس کی وجہہ سے دو طیاروں کے درمیان ٹکراؤ کا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کا ہے جس کا تاخیرسے علم ہوا، نیپال کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے اپنے تین عہدیداروں کو اگلے احکامات تک عہدہ سے معطل کر دیا ہے درحقیقت جمعہ کی صبح نیپال ایئر لائن کا ایئربس A-320 طیارہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کھٹمنڈو کی طرف لوٹ رہا تھا۔ اسی وقت ایئر انڈیا کا طیارہ نیپال سے کھٹمنڈو کی طرف جا رہا تھا۔ دونوں طیارے آسمان میں بہت قریب آ گئے۔ جب ایئر انڈیا کا طیارہ 19 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے اتر رہا تھا تو نیپال ایئر لائن کا طیارہ 15 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ ریڈار سے ظاہر ہوا کہ دونوں طیارے قریب ہیں، نیپال ایئر لائن کا طیارہ 7000 فٹ کی بلندی پر اترا۔ جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔