نیپال اور ہندوستان میں بارش اور سیلاب سے 53افراد ہلاک

,

   

کٹھ منڈو دسپور /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 53 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور تودے گرنے سے مزید 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی، جب کہ 18 لاپتا ہوگئے۔ اس طرح 48 گھنٹوں میں ہلاکتیں 30 تک جاپہنچیں۔ کٹھ منڈو کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کی ریاست آسام میں کرنٹ لگنے اور تودے گرنے سے 11 ہلاکتیں ہوئیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ آسام اور اروناچل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست بہار بھی سیلاب کی زد میں ہے۔