نیپال سے پہلی امدادی پرواز سیلاب متاثرین کیلئے کراچی پہنچی

   

اسلام آباد : پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے نیپال سے بھی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔ نیپالی خارجہ امور کی جوائنٹ سیکریٹری بھی امدادی سامان لے کر آنے والی پہلی پرواز کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ نیپال کے پاکستان میں مقیم سفیر، رکن ایم پی اے سوشل ویلفیئر، ڈی جی ایم او ایف اے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور 5 کور کے پاک فوج کے افسر نے نیپالی مہمان کو خوش آمدید کہا اور طیارے کا استقبال کیا۔