کٹھمنڈو: حکمراں نیپالی کانگریس اتحاد، نیپال میں ہونے والے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔الیکشن کمیشن نے منگل کی شب عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اعلان کردہ نتائج میں، نیپالی کانگریس 89 نشستیں جیت کر ایوانِ نمائندگان میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، اس کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ) 78 سیٹوں کے ساتھ اہم اپوزیشن کے طور پر سامنے آئی۔نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤسٹ سینٹر) حکمران پارٹنر کے طور پر 32 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔نیپال کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی (یونیفائیڈ سوشلسٹ) نے 10 نشستیں حاصل کیں، جب کہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک سماج وادی پارٹی نے چار نشستیں حاصل کیں اور 20 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں چار حکمران جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد بنانے والی راشٹریہ جن مورچہ کو ایوان اور سات صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ایک نشست پر کامیابی ملی ہے ۔