نیپال میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سرگرمیاں تیز

   

کھٹمنڈو : پڑوسی ملک نیپال میں وفاقی اور صوبائی مقننہ کے انتخابات کے زیادہ تر نتائج سامنے آنے کے بعد ہفتہ کو اپنی پہلی میٹنگ میں نیپالی کانگریس کے صدر اور وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے چیئرمین پشپا کمل دہل نے ہفتے کے روز حکمران اتحاد کو آگے بھی جاری رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔وفاقی اور صوبائی پارلیمانوں کی شکل کا خاکہ واضح ہونے کے ساتھ یہ واضح ہو گیا کہ کانگریس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔