کھٹمنڈو : نیپال کے محکمہ سیاحت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ ’موسم بہار میں کوہ پیمائی کی فیس 11 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔‘اس کے علاوہ موسم سرما یا برسات کے موسم میں کوہ پیمائی کی فیس بھی بڑھا دی گئی ۔