نیپال ہوائی جہاز حادثہ ۔ ہندوستانی 4مہلوکین کی نعشیں رشتہ داروں کے سپرد اب تک نہیں ہوئی ہیں

,

   

ای یو ٹیم جو ہوا بازی کی حفاظت کے لئے ’’ مقام حادثہ کی جانچ‘‘ کے لئے نیپال کا دور کرنے کا منصوبہ بندی کررہی تھی نے اپنے دورے کو ملتوی کردیاہے ۔

کھٹمنڈو ۔ نیپال ہوائی جہاز حادثہ میں ہلاک ہونے والے چار ہندوستانیوں کی نعشیں حاصل کرنے کے لئے ان کے رشتہ دار پچھلے تین دنوں سے اسپتال میں انتظار کررہے ہیں ۔

یاتی ائیرلائنس کا ایک ہوائی جہاز پچھلی اتوار کے روز ریسورٹ شہر پوکھارا میں لینڈنگ سے چند منٹ قبل گورگی ندی میں حادثے شکار ہونے کی وجہہ سے ہوائی جہاز میں سوار72لوگوں کی موت ہوگئی تھی جس کی نعشیں ان کے ورثے کو حوالے کرنے کا منگل کے روز سے نیپال اتھارٹیز نے آغاز کیاتھا ۔

ہوائی جہاز میں سوار مسافرین میں 53نیپالی اور15غیرملکی بشمول پانچ ہندوستانی اور چار ہوائی جہاز عملے کے ممبرس موجود تھے ۔ پانچ ہندوستانیو ں میں تمام کا تعلق اترپردیش سے ہے جس کی شناخت 25سالہ ابھیشک کشواہا‘ 22سالہ بیشال شرما‘27سالہ انل کمار اج بھر‘ 35سالہ سونو جیسوال اور سنجے جیسوال کے طور پر ہوئی ہے ۔

جمعہ کے روز سنجے جیسوال کی نعش ان کے گھر والوں کو سونپی گئی او روہ نعش گھر واپس لے کر آگئے ہیں ۔ تاہم باقی چار ہندوستانیوں کی نعشوں کے لئے ان کے رشتہ دار پچھلے تین دنوں سے انتظار کررہے ہیں ۔

سونو جیسوال کے والد راجندر پرسادجیسوال ان رشتہ داروں میں موجود ہیں جو تربھون یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال میں نعشیں حاصل کرنے کا انتظار کررہے ہیں ۔ ان میں سے ایک رشتہ دار نے کہاکہ ایک ہی کھیپ میں چار نعشیں واپس لے جانا چاہتے ہیں ۔

اسپتال ذراءع نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز بیشال شرما کی نعش کی شناخت ہوئی ہے ۔ اسپتال نے جمعہ کے روز 49نعشوں کا پوسٹ مارٹم انجام دیاہے ۔ پوکھارا میں ورثہ کے حوالے 22نیپالی شہریوں کی نعشیں حوالے کی گئی ہیں ۔

جمعہ تک جملہ 12نعشیں جس میں ایک ہندوستانی کی نعش ہے ان کے گھر والو ں کے حوالے کی گئی تھیں ‘ مذکورہ اسپتال انتظامیہ نے ہفتہ کے روز مزید15نعشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کیاہے ۔ نعشوں کی شناخت پر مامور ڈاکٹرس کے مطابق فیملی ممبرس نے جو نشانات بتائے ہیں وہ نعشوں کی شناخت کے لئے کافی ثابت نہیں ہورہے ہیں ۔ مذکورہ ڈاکٹر نے کہاکہ ’’ ہم اتوار کے روز نعشوں کے انگلیوں کے نشانات کی جانچ کریں گے‘‘ ۔

نیپال کی فوج نے کہاکہ ہفتہ کے روز اس نے سیتی ندی گورگی میں مزیدایک نعش کاپتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم کو جاری رکھا ہے ۔ دریں اثناء ای یو ٹیم جو ہوا بازی کی حفاظت کے لئے ’’ مقام حادثہ کی جانچ‘‘ کے لئے نیپال کا دور کرنے کا منصوبہ بندی کررہی تھی نے اپنے دورے کو ملتوی کردیاہے ۔

نیپال کے شہری ہوا بازی اتھاریٹی ( سی اے اے این) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فی الوقت کے لئے ای یو کے ٹکنیکل ٹیم کے دورے کا منصوبہ ملتوی کردیاگیاہے ۔

پچھلے سال اکتوبر میں ای یو کی ایک ٹیم نے نیپال میں فضائی حفاظت پر ایک مطالعہ انجام دیاتھا اوراس نتیجے پر پہنچی تھی کہ ملک کے ہوائی سیفٹی میں قابل غور پیش رفت ہوئی ہے ۔

مذکورہ ٹیم اس فیصلے کے ساتھ واپس ہوئی تھی کہ وہ نیپال میں ہوائی سیفٹی کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے ایک اورٹیم روانہ کریں گے ۔ ای یو نے 2013سے نیپال کوفضائی سیفٹی کی فہرست میں شامل کیاہے ۔