وائیرل ویڈیو۔ پولیس جوان کو عورت نے ’بدسلوکی‘ کرنے پر تمانچہ رسید کیا

,

   

لکھنو۔ایک ریلوے اسٹیشن پر بحث وتکر کے بعد ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو مبینہ طور پر لکھنو کے چار باغ اسٹیشن کا بتایاجارہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک پولیس افیسر کو ایک شخص کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس جھگڑے میں شامل ہونے والی ایک عورت کو مذکورہ پولیس جوان کے ساتھ چپل سے مارپیٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پولیس افیسر جواب میں مرد سے لڑائی کو جاری رکھتے ہوئے عورت کو دور دھکیلتا دیکھائی دے رہا ہے اور عورت کئی مرتبہ چپل کے ساتھ اس جوان پرحملہ کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔

اس کیپشن کے ساتھ ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہاجارہا ہے کہ پولیس جوان نے عورت کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی ہے اور ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”کیا پولیس جوان نشہ میں تھا؟“۔